پاکستان تحریک انصاف کا آن لائن جلسہ، عمران خان کا5 مہینے پہلے ریکارڈ کیا گیا پیغام چلایا گیا
پی ٹٰی آئی نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ کل آن لائن جلسہ منعقد کیا گیا جوکہ پی ٹی آئی رہنما وں اور کارکنوں کے مطابق یہ جلسہ بہت کامیاب ترین رہا لیکن اس موقع پر ملک بھر میں سوشل میڈیا ویب ساٹئس انٹرنیٹ سلو ہونے کی وجہ سے ڈاون رہیں جس پر پی ٹی اے کی جانب سے تحقیقات کروانے کا کہا گیا ہے ۔
اس ورچوئل جلسےمیں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اورسابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پرانا عام انتخابات سےمتعلق اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ریکارڈ کروایا گیا بیان بھی چلایا گیا ۔ عمران خان کا یہ بیان 22 جولائی 2023 کو اقتدار چھوڑنے کے بعد ریکارڈ کیا گیا ۔
سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ریکارڈ بیان میں اوورسیز پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرےاوورسیز پاکستانیوں ،الیکشن قریب ہے ، ہمیں آپچ کے فنڈز کی ضرورت ہے ، جس طرح ماضی میں آپ نے میری مدد کی اور تحریک انصاف کو فنڈ دیا ، آپ کی فنڈ کی وجہ سے بڑا الیکشن لڑ سکے اور گورنمنٹ میں آئے ، آج پھر ہمیں آپ کے فنڈز کی اشد ضرورت ہے ، آپ اپنے فنڈز دیں تاکہ ہم الیکشن بھر پور طریقے سے لڑ سکیں ۔‘‘
ڈیلی پاکستان کہ مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے آن لائن جلسے کا انعقاد کیا جس سے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے خطاب بھی کیا ۔ پی ٹی آئی کے ورچوئل جلسے کی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو کوریج کی گئی ۔جبران الیاس نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو لیڈ کیا۔ورچوئل جلسے سے رئوف حسن ،زلفی بخاری، زرتاج گل ،شہباز گل، مومنہ نیازی ، تیمور جھگڑا ،کنول شوزب،سفیہ الٰہی، حافظ فرحت عباس، مینا خان آفریدی و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔شکاگو، کینیڈا،اوہائیو،نیوجرسی ،واشنگٹن، یوکے ،ا سپین ،ا سکاٹ لینڈ و دیگرجگہوں سے پارٹی کی قیادت ورچوئل جلسے میں شریک ہوئی ۔