خاموش ہارٹ اٹیک کی نشانیاں کیا ہو سکتی ہیں؟
خاموش ہارٹ اٹیک یعنی خاموشی سے ہونے والے ہارٹ اٹیک ایسے ہارٹ اٹیک کو کہا جاتا ہے جو چھاتی میں درد یا تکلیف کے بغیر ہوتا ہے۔
خاموشی سے ہونے والے ہارٹ اٹیک کی نشانیوں کی سمجھ آنا مشکل ہے تاہم ان نشانیوں کے بارے میں علم ہونا بہت ضروری ہے۔
بھارتی میڈیا نے ایسی ہی کچھ نشانیاں بتائی ہیں جن کے ذریعے ہم سائلنٹ ہارٹ اٹیک کی شناخت کر سکتے ہیں۔
آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں سائلنٹ ہارٹ اٹیک کی نشانیاں کیا ہیں۔
جسم کے مختف حصوں میں درد ہوناسائلٹ ہارٹ اٹیک جسم کے مختلف حصوں میں درد کا باعث بنتا ہے۔ جبڑے، گردن، بازو، کمر اور معدے کا درد اس فہرست میں شامل ہے۔
چکر آنا
بے ہوش ہوجانا یا بغیر کسی وجہ کے چکر آنا خاموش ہارٹ اٹیک کی نشانی بھی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو اچانک سے چکر آتے ہیں یا آپ بے ہوش ہوجاتے ہیں تویہ علامات آپ کی توجہ کی طالب دیں۔
نیند میں خلل پیدا ہونا
نیند کی بےقاعدگی اور متلی آنا جیسے مسائل بھی خاموشی سے ہارٹ اٹیک ہونے کی علامات میں سے ایک علامت ہیں۔ اگر آپ کو نیند دیر سے آتی ہے یا آپ رات کو بار بار اٹھتے ہیں یا نیند سے جاگنے کے بعد بھی آپ تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں تو اس جانب توجہ دینے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔
بے چینی ہونا
سائلنٹ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے بے چینی، پریشانی یا شدید گھبراہٹ بھی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ بغیر کسی وجہ کے پریشان ہیں تو اس بارے میں کسی ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔
جسم کے اوپر کے حصوں میں درد
خاموش ہارٹ اٹیک کے باعث بازوؤں، کندھوں اور کمر کے اوپر کے حصے میں درد ہو سکتا ہے۔
تھکاوٹ
آرام کرنے کے باوجود ضرورت سے زیادہ تھکاوٹ ہونا خاموش ہارٹ اٹیک کی نشانی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو بغیر کسی وجہ کے کچھ دن یا کچھ ہفتے تھکاوٹ ہی رہتی ہے تو اس بارے میں دھیان دینے کی ضرورت ہے۔
چھاتی میں تکلیف ہونا
عام طور پر ہونے والے ہارٹ اٹیک کی نسبت سائلنٹ ہارٹ اٹیک کے باعث چھاتی میں تھوڑی سی تکلیف یا دباؤ محسوس ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں ہونے والے دباؤ، کچھاؤ یا ہلکے درد کو سنجیدگی سے لیں۔
سانس پھول جانا یا سانس بند ہونا
کسی بھی جسمانی کام کے بعد سانس کا پھول جانا یا سانس کا بند ہو جانا ہارٹ اٹیک کی علامت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کا بغیر کسی مشقت والے کام یا آرام کے باجود سانس بند ہو تو اس پر توجہ دیں۔
بدہضمی یا متلی ہونا
سائلنٹ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے نظام انہضام کے مسائل جیسے متلی ہونا، معدے میں درد ہونا یا بدہضمی ہو سکتے ہیں۔ بغیر کسی وجہ کے ہونے والے ہاضمے کے مسائل پر کو سنجیدگی سے لیں۔
پسینہ آنا
ٹھنڈے موسم کے باوجود یا بغیر کسی وجہ کے پسینہ آنا بھی خاموش ہارٹ اٹیک کی نشانی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو کسی جسمانی کام یا مشقت کے علاوہ پسینہ آ رہا ہے تو اس بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔