FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ’ری چارج پاکستان‘ پروگرام لانچ کر دیا گیا

پاکستان نے امریکہ کے ساتھ پارٹنرشپ میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ’ری چارج پاکستان‘ پروگرام لانچ کیا ہے۔
پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’آج کاپ28 کی سائیڈلائن پر سفیر ڈونلڈ بلوم نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے ساتھ ری چارج پاکستان کا آغاز کیا۔ یہ پاکستان کی آب و ہوا اور پانی کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے سات کروڑ 70 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی پارٹنر شپ ہے۔‘
’گرین کلائمیٹ فنڈ، کوکا کولا فاؤنڈیشن، اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے ساتھ پارٹنرشپ میں، ’ری چارج پاکستان‘، ملک کے تین صوبوں میں ماحولیاتی نظام پر مبنی موافقت کی جانب محور بنانے میں مدد کرے گا۔‘

امریکی ایمبیسی کا مزید کہنا تھا کہ ’اس سے سات لاکھ پاکستانی براہ راست اور 70 لاکھ بلواسطہ مستفید ہوں گے۔ یہ اہم پروگرام مقامی کمیونٹیز کو موسمیاتی فیصلہ سازی کی مرکزی جگہ میں رکھتا ہے۔‘

اس سے پہلے نگراں وزیراعظم انوار الحق نے دبئی میں کوپ 28 کانفرنس کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے 100 ارب ڈالر کے معاونت کے وعدوں پرفوری عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات پرعمل درآمد کے لیے اس معاونت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بیان کیا کہ یہ معاونت ڈویلپمنٹ فنانس اور پہلے سے قرضوں کے بوجھ تلے رہنے والے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں میں مزید اضافے کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »