FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

ٹی20، پاکستان ویمن ٹیم پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کو ہرانے میں کامیاب

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کو تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔
اتوار کو ڈنیڈن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان  پر 127 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے میڈی گرین نے 43، سُوزی بیٹس نے 28 اور حنا رووے نے 14 رنز سکور بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے عمدہ بولنگ کی اور تین جبکہ ڈیانا بیگ اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کے جانب سے دیا گیا 128 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے 18.2 اوورز میں صرف تین وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی طرف سے ٹارگٹ کے تعاقب میں شوال ذوالفقار نے 41 جبکہ عالیہ ریاض نے 25 اور کپتان ندا ڈار نے 23 سکور بنائے۔

یہ پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ویمنز ٹی20 کرکٹ میں پہلی جیت تھی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر فاطمہ ثنا کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
خیال رہے پاکستان ویمن ٹیم اور نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کے درمیان ٹی20 سیریز کا دوسرا میچ منگل 5 دسمبر کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا۔

 

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »