سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا قدیم ترین دستی کلہاڑا دریافت ہوا ہے جو کہ قبل از تاریخ دور سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی لمبائی تقریبا بیس انچ سے زیادہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے خبر کے مطابق سعودی عرب کے علاقے الولا میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایسا دستی کلہاڑا دریافت کیا جس کے بارے میں ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دنیا میں اب تک کا سب سے بڑا دستی کلہاڑا ہے۔ پتھر سے بنا یہ آلہ 20.2 انچ (51.3 سینٹی میٹر) لمبا ہے اور اس حجم کے باوجود یہ آسانی سے دو ہاتھوں سے آسانی سے پکڑا جا سکتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سائٹ پر پائے جانے والے دیگر اوزار کی طرح یہ دستی کلہاڑا بھی دو لاکھ 200,000 سال پہلے کا ہو سکتا ہے۔محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے شمال مغربی سعودی عرب کے علاقے الولا کے بالکل جنوب میں قرہ کے میدان میں یہ اہم دریافت کی۔ ہاتھ کی کلہاڑی کے دونوں اطراف کو تیز کیا گیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسے اشیا کو ہی کاٹنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہوگا۔