پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ اگر ووٹ کو حقیقی عزت ملے تو میاں صاحب آپ وزیراعظم کبھی نہیں بن سکتے، میاں صاحب، آپ نے اقتدار کیلئے سیاست کو کمزور کیا ہے، اداروں پر حملے کئے،میاں صاحب اصل میں چاہتے ہیں عزت ان کو دیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاجز دھامرا نے کہاکہ اقتدار کیلئے 18ویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،آپ تھر کے کوئلے پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کررہےہیں،کوئی جماعت اقتدار میں آنے کیلئے 18ویں ترمیم پر سمجھوتا کبھی کر ہی نہیں سکتی،ہوش کے ناخن لیں، اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔
پیپلزپارٹی رہنما کا کہناتھا کہ این ایف سی کےپیسے صرف سندھ میں نہیں آ رہے،پیپلزپارٹی نے این ایف سی کے پیسوں سے صحت کے شعبے میں کام کیا،جس صوبے کو آپ چور چور کہتے ہیں ، اس صوبے میں صحت کے شعبے میں سب سے زیادہ کام ہوا۔