FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان 15 دن کی بجائے کتنے دن بعد کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟

پیٹرولیم کی تمام مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حکومت نے نیا طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 نجی ٹی وی فوکس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب 15 روز کے بجائے 7 روز  بعد تبدیل کرنےکا پلان تیار کر لیا ہے۔اس سلسلے میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور اسٹیک ہولڈز سے مشاورت کیلئےخط جاری کیے گئے ہیں،نئے پلان کیلئے اسٹیک ہولڈز سے 5 روز میں تجاوز طلب کی گئی ہیں۔آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 7 روز بعد کے پلان کو مسترد کر دیا ہے۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جاسکتا ہے، ہم نے15 روز کے بجائے 30 روز پر قیمت کے تعین کی تجویز دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین سے پمپس تباہ ہوجائیں گے، ایسے فیصلے نہ کیےجائیں جس سے مسائل پیدا ہوں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »