نجی ٹی وی “فوکس نیوزکے مطابق ایک نئے معاہدے کے تحت15 سے 20 ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب میں نوکریاں دی جائیں گی،تعمیرات، صحت، فنانس، انجینئرنگ، آئی ٹی اور اوورہیڈ ٹرانسمیشن میں ملازمتوں کے بہترین مواقع فراہم کئے جائیں گے۔سعودی تعمیراتی کمپنیوں نیسما پارٹنر اور الراشد گروپ کے ساتھ افرادی قوت بھجوانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے ،سعودی کمپنی مہارہ ہیومین رہسوس، البوانی اور الفنار کمپنی کے ساتھ بھی معاہدے طے پا چکے ہیں۔
معاہدوں کے تحت تمام بھرتیاں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ذریعے ہی عمل میں لائی جائیں گی ،معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے ریاض میں کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے،سعودی عرب میں روزگار کے دروازے کھلنا ملکی ترسیلات زرمیں بھی بہترین اضافے کا باعث بنے گا۔