وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں اور دیگر دہشتگردوں کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مزموم کوشش کچل دینگے، اجتماعی سوچ اورلائحہ عمل کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی، دہشتگردوں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
شہاز شریف نے دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار فورسز کے جذبے اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم اپنی شیر دلیر افواج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کا خاتمہ کر کے رہے گی، دہشتگردی کے مقابلے کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرینگے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملد رآمد کرائیں گے، وفاقی حکومت دہشت گردوں کی بیرونی سہولت کاری اور پناہ گاہوں کا سدباب بھی کرے گی۔