FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

اردوان کا دوٹوک مؤقف: امن کا بوجھ صرف حماس پر نہیں ڈالا جا سکتا، اسرائیل کو حملے روکنا ہوں گے”

اردوان کا دوٹوک مؤقف: امن کا بوجھ صرف حماس پر نہیں ڈالا جا سکتا، اسرائیل کو حملے روکنا ہوں گے"

اردوان کا دوٹوک مؤقف: امن کا بوجھ صرف حماس پر نہیں ڈالا جا سکتا، اسرائیل کو حملے روکنا ہوں گے

اردوان کا دوٹوک مؤقف: امن کا بوجھ صرف حماس پر نہیں ڈالا جا سکتا، اسرائیل کو حملے روکنا ہوں گے"
اردوان کا دوٹوک مؤقف: امن کا بوجھ صرف حماس پر نہیں ڈالا جا سکتا، اسرائیل کو حملے روکنا ہوں گے”

انقرہ — ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ میں امن قائم کرنے کی ذمہ داری صرف حماس یا فلسطینیوں پر ڈالنا درست نہیں، اسرائیل کو بھی فوری طور پر اپنے حملے بند کرنا ہوں گے۔

پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ “امن ایک پرندہ ہے جو ایک پر نہیں بلکہ دونوں پروں سے اڑتا ہے۔ صرف حماس پر امن کا بوجھ ڈالنا نہ منصفانہ ہے، نہ درست اور نہ ہی حقیقت پسندانہ۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت ہی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اور جب تک اسرائیل حملے بند نہیں کرتا، مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔

اردوان نے حماس کو ایک “مزاحمتی گروہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو یکطرفہ دباؤ ڈالنے کے بجائے دونوں فریقین پر ذمہ داری عائد کرنی چاہیے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، اردوان کا یہ بیان خطے میں جاری مذاکرات اور جنگ بندی کی کوششوں پر براہِ راست اثر ڈال سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »