FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

کراچی میں مردہ مرغیوں کا گوشت ہوٹلوں اور بریانی سینٹرز کو سپلائی — شہریوں کی صحت خطرے میں”

کراچی میں مردہ مرغیوں کا گوشت ہوٹلوں اور بریانی سینٹرز کو سپلائی — شہریوں کی صحت خطرے میں"

کراچی — پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA) نے موٹروے M‑5 پر کارروائی کرتے ہوئے 4,000 کلوگرام مردہ مرغیوں کا گوشت ضبط کر لیا، جو کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس اور بریانی سینٹرز کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق، یہ گوشت وہاڑی سے کراچی بس کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

گوشت کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا، جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس سے قبل بہاولنگر میں بھی مردہ مرغیوں کی ایک اور کھیپ پکڑی گئی تھی، جو فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس کے لیے مخصوص تھی۔

اس سے قبل کراچی کے جُما خان گوٹھ میں بھی پولیس نے 356 کلو مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کیا تھا، جو ہوٹلوں اور دکانوں کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔

عوامی حلقوں نے اس انکشاف پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر ہوٹلوں اور فوڈ چینز کی نگرانی سخت کریں تاکہ شہریوں کی صحت محفوظ رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »