“باجوڑ میں فارن جنگجوئز کو نکال نہیں سکتے؟ حکام نے قبائلی بزرگوں کے سامنے تین واضح آپشن رکھ دیے”

پختونخواہ کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سرکاری حکام نے مقامی قبائلی بزرگوں کو تین واضح آپشنز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ افغان یا غیر ملکی جنگجوؤں کو علاقے سے باہر نہیں نکال سکتے، تو پوری بستی خالی کروا دی جائے گی تاکہ سکیورٹی فورسز کارروائی کر سکیں۔ یہ بیان سیکیورٹی ذرائع نے جاری کیا ہے؛ اور ان تین نکات پر زور دیا گیا ہے:
1. غیر ملکی شدت پسندوں کو فوراً علاقے سے نکال دیا جائے۔
2. اگر یہ ممکن نہ ہو، تو قبائلی علاقوں کو ایک یا دو دن کے لیے خالی کرایا جائے تاکہ آپریشن کیا جا سکے۔
3. اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو پھر کوشش کی جائے کہ سکیورٹی آپریشنز میں جانی و مالی نقصان کم سے کم ہو۔
سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ اس صورتحال میں کسی رعایت یا سمجھوتے کی گنجائش نہیں ہے، اور ریاست دشمن عناصر کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ ناقابل قبول ہے ۔