“کفایت شعاری یا تماشہ؟ حکومت کے اخراجات کم ہونے کے بجائے بڑھ گئے!”

“کفایت شعاری یا تماشہ؟ حکومت کے اخراجات کم ہونے کے بجائے بڑھ گئے!”
وفاقی حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کے دعوے تو بارہا کیے گئے، لیکن تازہ ترین سرکاری رپورٹ کے مطابق حکومتی اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مالی سال 2024-25 کے پہلے چھ ماہ میں وفاقی امور چلانے پر اٹھنے والے اخراجات میں کروڑوں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو حکومت کے اپنے اعلان کردہ کفایت شعاری ایجنڈے سے متصادم ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارتی اخراجات، سرکاری تقریبات، پروٹوکول، بیرون ملک دورے اور مشاورتی فیسز جیسے شعبوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اپوزیشن نے اس صورتحال پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کفایت شعاری کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے جبکہ خود شاہانہ طرز حکمرانی اختیار کیے ہوئے ہے۔
ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ جب تک حکومتی اخراجات میں حقیقی کٹوتیاں نہیں کی جاتیں، ملک کے معاشی بحران پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔