“را” اور “موساد” ایک ہوگئے؟ 10 سال میں اسرائیل نے بھارت کو کتنے ارب کے مہلک ہتھیار دیے؟ ہوش اُڑا دینے والا انکشاف!

“را” اور “موساد” ایک ہوگئے؟ 10 سال میں اسرائیل نے بھارت کو کتنے ارب کے مہلک ہتھیار دیے؟ ہوش اُڑا دینے والا انکشاف!
گزشتہ دس برسوں کے دوران بھارت اور اسرائیل کے درمیان دفاعی تعلقات غیر معمولی طور پر مضبوط ہو چکے ہیں، اور اس میں سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیاں — “را” (RAW) اور “موساد” (Mossad) — اب دفاعی معلومات کے تبادلے اور مشترکہ آپریشنز میں بھی ایک دوسرے کے قریب آچکی ہیں۔
بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت نے 2013 سے 2023 کے درمیان اسرائیل سے 10 بلین ڈالرز سے زائد کے ڈرون، میزائل سسٹمز، نگرانی کے آلات اور سائبر وارفیئر ٹیکنالوجی خریدی ہے۔
ان میں شامل ہیں:
ہروپ (Harop) خودکش ڈرونز
اسپائک میزائل سسٹم
فل ایئر ڈیفنس سسٹمز
سائبر نگرانی کے آلات
سریلیانس بالونز اور سرحدی نگرانی کے سسٹمز
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صرف دفاعی خریداری نہیں، بلکہ ایک اسٹریٹجک دفاعی اتحاد کی بنیاد ہے، جو نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ مشرق وسطیٰ کی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر بھی گہرے اثرات ڈال رہا ہے۔
مبصرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس بڑھتی ہوئی قربت کا ہدف پاکستان، ایران، اور چین ہو سکتے ہیں۔ بھارت اسرائیلی ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی سرحدی نگرانی اور اندرونی سیکیورٹی کو مزید سخت کر رہا ہے، جب کہ موساد، “را” کے ذریعے خطے میں اپنا اثر بڑھا رہی ہے۔
پاکستانی دفاعی ماہرین نے بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خفیہ معلومات، سائبر دفاع اور ڈرون ٹیکنالوجی کے شعبے میں فوری پیش رفت کی جائے۔