FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

اسرائیل نے ظلم کیا، ایران اکیلا نہیں!” نواز شریف کا دوٹوک اعلان

اسرائیل نے ظلم کیا، ایران اکیلا نہیں!” نواز شریف کا دوٹوک اعلان

اسرائیل نے ظلم کیا، ایران اکیلا نہیں!" نواز شریف کا دوٹوک اعلان

اسرائیل نے ظلم کیا، ایران اکیلا نہیں!” نواز شریف کا دوٹوک اعلان

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ ناقابلِ قبول ہے اور یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

نواز شریف نے کہا، “اسرائیل نے حملہ کرکے زیادتی کی، ہم ایران کیساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ کسی بھی مسلمان ملک پر حملہ پوری امت مسلمہ پر حملے کے مترادف ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم دنیا کو اب متحد ہوکر مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ان جارحانہ اقدامات کا نوٹس لے اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے، اور کئی اسلامی ممالک یکجہتی کے بیانات دے چکے ہیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »