FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

کراچی پھر لرز اٹھا، دو روز میں 11 واں زلزلہ

کراچی پھر لرز اٹھا، دو روز میں 11 واں زلزلہ

کراچی پھر لرز اٹھا، دو روز میں 11 واں زلزلہ

کراچی پھر لرز اٹھا، دو روز میں 11 واں زلزلہ

کراچی میں زمین ایک بار پھر لرز گئی، اور دو دنوں کے دوران آنے والا یہ 11 واں زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق تازہ زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز گلشن حدید اور اطراف کے علاقے بتائے جا رہے ہیں۔

شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل زلزلے فالٹ لائنز کی سرگرمی کی نشاندہی کر رہے ہیں، اور متعلقہ اداروں کو فوری تحقیقات کرنی چاہئیں۔

اس سے قبل بھی ماڈل کالونی، شاہ لطیف ٹاؤن اور بن قاسم ٹاؤن میں جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، لیکن اب ان کی تعداد اور تسلسل نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »