مودی کا خواب چکناچور، ایلون مسک نے بھارت کا دروازہ بند کر دیا

مودی کا خواب چکناچور، ایلون مسک نے بھارت کا دروازہ بند کر دیا
ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی تمام سہولتوں اور رعایتوں کے باوجود رواں سال بھارت کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ یہ دورہ اپریل میں متوقع تھا جہاں وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات اور بھارت میں ٹیسلا پلانٹ کے قیام کا اعلان کرنے والے تھے۔ تاہم اچانک ان کے شیڈول میں تبدیلی نے بھارتی حکومت اور صنعت کاروں کو شدید مایوسی میں ڈال دیا۔
ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ “کام کے دباؤ” کی وجہ سے اس دورے کو ملتوی کر رہے ہیں۔ لیکن بھارتی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ بھارت کی سخت مقامی مینوفیکچرنگ پالیسیوں کا ردعمل ہو سکتا ہے، جس میں ٹیسلا کو چین سے تیار شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
مسک نے یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ وہ پہلے ان ممالک کو ترجیح دیں گے جو ای وی (الیکٹرک وہیکلز) کے لیے بہتر اور آسان ماحول فراہم کرتے ہیں۔ اس صورتحال نے بھارت میں ٹیسلا گاڑیوں کی لانچنگ کے امکانات کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔