افریقی ملک چاڈ کا ٹرمپ کی پابندی پر دوٹوک جواب، امریکیوں کے ویزے روک دیئے

افریقی ملک چاڈ کا ٹرمپ کی پابندی پر دوٹوک جواب، امریکیوں کے ویزے روک دیئے
ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسیوں کے خلاف ایک غیر متوقع مگر جرات مندانہ ردعمل سامنے آیا ہے۔ افریقی ملک چاڈ نے ٹرمپ دور میں لگائی گئی سفری پابندی کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب سے امریکی شہریوں کو ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔
یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دوران چاڈ سمیت متعدد ممالک پر دہشتگردی کے خدشات کا الزام لگا کر ٹریول بین عائد کیا تھا۔ اگرچہ اس پالیسی کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا رہا، لیکن اب کئی برس بعد چاڈ نے اپنی خودمختاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی شہریوں کی انٹری روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔
چاڈ کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے:
“جب ایک سپر پاور ہمیں صرف ہماری قومیت کی بنیاد پر خطرہ قرار دے، تو ہم بھی اپنے وقار کا دفاع کریں گے۔”
اس فیصلے سے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات پر اثر پڑنے کا خدشہ ہے، اور مبصرین اسے “چھوٹے ممالک کی بیداری” سے تعبیر کر رہے ہیں۔ واشنگٹن کی جانب سے اس فیصلے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم امریکی سفارتخانے نے معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف امریکی پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہے بلکہ دیگر ترقی پذیر ممالک کے لیے بھی جرأت مندانہ مثال بن سکتا ہے۔