ایک بٹن دبائیں گے تو بھارت کے ڈیم اُڑ جائیں گے، ہمارے لیے تو یہ مسئلہ ہی نہیں: ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا دو ٹوک اعلان

ایک بٹن دبائیں گے تو بھارت کے ڈیم اُڑ جائیں گے، ہمارے لیے تو یہ مسئلہ ہی نہیں: ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا دو ٹوک اعلان
اسلام آباد: ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے پانی کو روکنے کی کوشش کی تو پاکستان کے پاس ایسا جواب موجود ہے جس سے دشمن کو ہوش آ جائے گا۔
انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ “ہمارے لیے یہ کوئی مسئلہ نہیں، ہم صرف ایک بٹن دبائیں گے اور بھارت کے تمام ڈیم اُڑ جائیں گے”۔ ان کے اس بیان کو قومی دفاع کے حوالے سے ایک مضبوط پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر ثمر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت کی جانب سے آبی جارحیت اور دریائی پانی کو روکنے کی کوششوں کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس دفاعی طور پر مکمل صلاحیت موجود ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
اس بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، اور عوام کی جانب سے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے اعتماد اور قومی جذبے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔