یقین ٹوٹ گیا؟ ٹرمپ کا تیسری مدت کا الیکشن لڑنے سے صاف انکار

یقین ٹوٹ گیا؟ ٹرمپ کا تیسری مدت کا الیکشن لڑنے سے صاف انکار
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری مدتِ صدارت کے لیے انتخاب لڑنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ مزید مدت کے لیے انتخاب لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور چاہتے ہیں کہ ریپبلکن پارٹی میں نئی قیادت سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی میں مضبوط قیادت کی حمایت کریں گے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ سروے کے مطابق 76 فیصد امریکی شہری ٹرمپ کی تیسری مدتِ صدارت کے خلاف ہیں، جن میں 53 فیصد ریپبلکنز بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی آئین کے مطابق کوئی بھی شخص صرف دو مرتبہ صدر منتخب ہو سکتا ہے، اس لیے تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنا ممکن نہیں۔