کیا پیٹرول مزید سستا ہوگا؟ حکومت نے قیمتیں کم کرنے کا عندیہ دے دیا

کیا پیٹرول مزید سستا ہوگا؟ حکومت نے قیمتیں کم کرنے کا عندیہ دے دیا
پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت اگلے پندرہ روزہ جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 3.5 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کر سکتی ہے۔
اس سے قبل، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان یکم مئی کو کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252.63 روپے اور ڈیزل کی قیمت 256.64 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
تاہم، حکومت نے پیٹرولیم لیوی کو 70 روپے سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کر دیا ہے، جس کا مقصد قیمتوں میں کمی کو محدود کرنا اور اضافی ریونیو حاصل کرنا ہے۔
اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو آئندہ پندرہ روزہ جائزے میں عوام کو مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔