گرمیوں میں جسم پر دانے کیوں نکلتے ہیں؟ ہیٹ ریشز کی اصل وجہ اور بچاؤ کے آزمودہ طریقے

گرمیوں میں جسم پر دانے کیوں نکلتے ہیں؟ ہیٹ ریشز کی اصل وجہ اور بچاؤ کے آزمودہ طریقے
گرمیوں کے موسم میں اکثر لوگوں کے جسم پر سرخ دانے، خارش یا جلن جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں جنہیں عام طور پر “ہیٹ ریشز” یا “گھموری” کہا جاتا ہے۔ یہ مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب جسم کا پسینہ باہر نہ نکل سکے اور جلد کے اندر ہی جمع ہو جائے، جس کے نتیجے میں پسینے کے غدود بند ہو جاتے ہیں۔
یہ مسئلہ زیادہ تر بچوں، جسمانی مشقت کرنے والوں، یا مصنوعی و تنگ لباس پہننے والوں میں سامنے آتا ہے۔ اگر اس پر توجہ نہ دی جائے تو جلد پر جلن، انفیکشن اور سوجن جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
ہیٹ ریشز سے بچنے کے آزمودہ طریقے:
ہلکے اور کھلے کاٹن کپڑے پہنیں
جسم کو دن میں کئی بار دھوئیں یا نہائیں
جلد کو خشک اور صاف رکھیں
دوپہر کی تیز دھوپ سے بچیں
ٹھنڈی چیزوں جیسے ٹھنڈے پانی، پاؤڈر یا برف سے سکون حاصل کریں
اگر دانے بڑھ جائیں یا بخار، پیپ یا سوجن ہو جائے تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں