گرج چمک، تیز ہوائیں اور ژالہ باری؟ محکمہ موسمیات کی خطرناک موسم کی پیشگوئی

گرج چمک، تیز ہوائیں اور ژالہ باری؟ محکمہ موسمیات کی خطرناک موسم کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ تازہ ترین الرٹ کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت کئی علاقوں میں موسمی نظام فعال ہو چکا ہے، جس کے باعث طوفانی ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ موسم فصلوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے جبکہ شہریوں کو بھی غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید یہ کہ چند علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔