نماز فجر کے فوراً بعد ایمرجنسی، شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، اسپتال منتقل

نماز فجر کے فوراً بعد ایمرجنسی، شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، اسپتال منتقل
شاہ محمود قریشی کی طبیعت فجر کے وقت اچانک بگڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق انہیں سینے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد فوری طور پر راولپنڈی کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے میں دل کی تکلیف کی علامات سامنے آئی ہیں، تاہم مزید ٹیسٹ جاری ہیں۔
شاہ محمود قریشی حالیہ دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے تشویش پہلے بھی ظاہر کی جا چکی ہے۔ اہل خانہ نے دعاؤں کی اپیل کی ہے جبکہ پارٹی رہنماؤں نے فوری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا ہے۔