FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

سنجے دت کا انڈسٹری پر کڑوا سچ: “بالی ووڈ پہلے جیسا نہیں رہا، بدقسمتی سے ہم تقسیم ہو چکے ہیں”

سنجے دت کا انڈسٹری پر کڑوا سچ: “بالی ووڈ پہلے جیسا نہیں رہا، بدقسمتی سے ہم تقسیم ہو چکے ہیں”

سنجے دت کا انڈسٹری پر کڑوا سچ: "بالی ووڈ پہلے جیسا نہیں رہا، بدقسمتی سے ہم تقسیم ہو چکے ہیں"

سنجے دت کا انڈسٹری پر کڑوا سچ: “بالی ووڈ پہلے جیسا نہیں رہا، بدقسمتی سے ہم تقسیم ہو چکے ہیں”

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنجے دت نے ایک حالیہ بیان میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری آج کل شدید تقسیم کا شکار ہے، جیسا منظرنامہ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق، سنجے دت نے کہا کہ انڈسٹری کو اب پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ ہر فلم کو مساوی مواقع اور پروموشن مل سکے۔

66 سالہ سنجے دت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نئی فلم کو وہ پروموشنل سپورٹ نہیں دی جا رہی جس کی وہ حقدار ہے۔ انہوں نے اپنے جذبات ایک حالیہ ایونٹ میں بانٹے جہاں ان کے نئے گانے “آئے رے بابا” کی لانچنگ ہوئی۔ اس موقع پر سنجے دت نے کہا، “ہم ایک فیملی تھے، اور ہمیشہ رہیں گے، بس ہم راستے سے تھوڑا بھٹک گئے ہیں۔”

سنجے دت نے سوشل میڈیا پر بھی اس تقسیم پر دکھ کا اظہار کیا اور فلم انڈسٹری میں جاری بے رخی کو ایک تشویشناک رجحان قرار دیا۔ یاد رہے کہ وہ ان دنوں اپنی نئی فلم “دی بھوتنی” کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو یکم مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے۔ اس فلم میں ان کے ہمراہ مونی رائے، پلک تیواڑی اور سنی سنگھ بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »