FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

ملک بھر میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ملک بھر میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ملک بھر میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ملک بھر میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی ہے، جو یکم مئی سے شروع ہو کر چند روز جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان، کشمیر، اسلام آباد اور بالائی سندھ کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ آندھی اور تیز ہوائیں بھی چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ موجودہ گرمی کی شدت میں کمی کا باعث بنے گا اور موسم خوشگوار ہو جائے گا۔

این ڈی ایم اے نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے۔

کسانوں کو بھی فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے، کیونکہ ژالہ باری فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »