پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے شروع ہوں گی: وزیر تعلیم کا اعلان

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے شروع ہوں گی: وزیر تعلیم کا اعلان
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق، اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی 2025 سے شروع ہوں گی ۔
یہ فیصلہ صوبے میں جاری شدید گرمی اور ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ طلباء، اساتذہ اور اسکول عملے کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
تعطیلات سے قبل، اسکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب اسکول صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے ۔
وزیر تعلیم نے والدین، طلباء اور اسکول انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔