FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

موٹاپے کا معاشی حملہ! پاکستان کو سالانہ اربوں کا نقصان، 2030 تک نقصان کھربوں میں پہنچنے کا خدشہ

ماہرین صحت اور معیشت کے مطابق پاکستان میں بڑھتا ہوا موٹاپا نہ صرف ایک خطرناک طبی مسئلہ بنتا جا رہا ہے بلکہ اس کے معیشت پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق موٹاپے سے ملک کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، اور اگر یہی رجحان برقرار رہا تو 2030 تک یہ نقصان 2.13 کھرب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔

‏ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے پیدا ہونے والی بیماریاں جیسے ذیابیطس، بلڈ پریشر، اور دل کی بیماریاں صحت کے شعبے پر بھاری بوجھ ڈال رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، بیمار ملازمین کی پیداواری صلاحیت میں کمی اور جلد ریٹائرمنٹ کے باعث لیبر مارکیٹ پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

‏عوام میں صحت مند طرزِ زندگی، ورزش، اور متوازن خوراک کے حوالے سے آگاہی نہایت ضروری ہو گئی ہے۔ ماہرین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ چیلنج نہ صرف صحت بلکہ معیشت کو بھی غیر معمولی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »