FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کی کوئی مجبوری نہیں‘‘، وکیل کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے ایک حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الوقت اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات چیت کی کوئی مجبوری محسوس نہیں ہو رہی۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اگرچہ عمران خان ہمیشہ سے مذاکرات کے حامی رہے ہیں، لیکن اس وقت ریاستی ادارے خود کو کسی سیاسی مفاہمت پر آمادہ دکھائی نہیں دیتے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ “اگر اسٹیبلشمنٹ کو ضرورت پڑی، تب ہی بات ہو گی، فی الحال انہیں کوئی مجبوری نہیں ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف قانونی مقدمات اور پابندیاں مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، لیکن اگر بات چیت کا ماحول پیدا ہو تو عمران خان اس کے لیے دروازے بند نہیں کر رہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ملک میں سیاسی درجہ حرارت بلند ہو چکا ہے اور متعدد رہنما سیاسی مفاہمت کی ضرورت پر زور دے چکے ہیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »