بجٹ کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں، 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا: سیکرٹری خزانہ

بجٹ کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں، 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا: سیکرٹری خزانہ
اسلام آباد: وفاقی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے واضح کیا ہے کہ مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ 10 جون 2025 کو ہی پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی سے متعلق تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کی تیاری آئی ایم ایف کی مشاورت سے مکمل کی جا رہی ہے ۔
قبل ازیں، عید الاضحیٰ کی ممکنہ تعطیلات کے باعث بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ تاہم، سیکرٹری خزانہ نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل ہو سکتا ہے، لیکن بجٹ کی پیشکش کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ۔
وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بھی سوشل میڈیا پر تصدیق کی ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون 2025 کو پیش کیا جائے گا، جبکہ اقتصادی سروے 9 جون 2025 کو جاری کیا جائے گا ۔