FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

قربانی کی کھالیں جمع کرنے والوں کیلئے نئی پابندیاں، اجازت نامہ لازمی قرار

کراچی: عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر حکومت سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق، کوئی بھی فرد یا تنظیم بغیر تحریری اجازت کے کھالیں جمع نہیں کر سکے گا۔

ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ فلاحی اداروں کو اجازت نامے جاری کریں، جبکہ غیر متعلقہ افراد اور تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس اور رینجرز کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ اجازت نامے کے بغیر کھالیں جمع کرنے والوں کو فوری حراست میں لیا جائے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد امن و امان برقرار رکھنا اور کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔ قربانی کی کھالوں سے حاصل ہونے والی آمدن کا غلط استعمال روکنے کیلئے یہ کڑا نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ صرف رجسٹرڈ اور قابل اعتماد اداروں کو ہی کھالیں دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے کو دیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »