قومی سلامتی کا اہم فیصلہ! وزیراعظم شہباز شریف نے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا اعلان کر دیا

قومی سلامتی کا اہم فیصلہ! وزیراعظم شہباز شریف نے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا اعلان کر دیا
ملک کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عسکری و سول قیادت نے شرکت کی اور ملکی دفاع، داخلی سیکیورٹی اور خطے کی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ قومی سلامتی سے متعلق اہم امور پر اراکینِ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے آئندہ دنوں میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس یا اہم کمیٹیوں کو بریفنگ دی جا سکتی ہے۔
اجلاس میں حالیہ سیکورٹی چیلنجز، بھارت کی ممکنہ جارحیت، سائبر حملوں کے خطرات اور اندرونی امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور تمام جماعتوں کو ایک صفحے پر آنا ہوگا۔