FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

حج کی برکتیں: مکہ مکرمہ میں مصری خاتون کی بینائی معجزاتی طور پر واپس آ گئی

مکہ مکرمہ: حج کی سعادت کے لیے مکہ مکرمہ آنے والی ایک مصری خاتون کی اچانک بینائی چلی گئی، تاہم سعودی عرب کے ماہر ڈاکٹروں کی بروقت اور مؤثر طبی مداخلت نے ان کی بینائی واپس لوٹا دی۔ 3سعودی وزارت صحت کے مطابق، خاتون کو اچانک موتیا بند لاحق ہوا، اور ریٹینا الگ ہونے کا خدشہ بھی تھا، جو ایک سنگین طبی مسئلہ ہے۔

خاتون کو فوری طور پر کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں قائم آئی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ماہرین نے ان کا فوری آپریشن کیا۔

کامیاب سرجری کے بعد ان کی بینائی واپس آ گئی، اور وہ دوبارہ مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو چکی ہیں۔

یہ واقعہ مکہ مکرمہ کے اسپتالوں میں موجود اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات اور فوری رسپانس کی ایک شاندار مثال ہے، جو ہر سال لاکھوں حجاج کرام کو فراہم کی جاتی ہیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »