خواجہ آصف کا مودی کو دو ٹوک جواب: “سیاسی موت نظر آ رہی ہے”

خواجہ آصف کا مودی کو دو ٹوک جواب: “سیاسی موت نظر آ رہی ہے”
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دھمکی آمیز بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “مودی کو اپنی سیاسی موت نظر آ رہی ہے، جو واقع ہو چکی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “بدقسمتی سے نریندر مودی جیسے لوگ اقتدار میں آ کر اپنے ملک سمیت پوری دنیا کا امن خراب کرتے ہیں۔”
خواجہ آصف نے مودی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “ہماری فوج اور ہمارے بچوں نے وارفیئر میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔”
خواجہ آصف نے مودی کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “مودی کو اپنے سامنے سیاسی موت نظر آرہی ہے جو واقع ہوچکی ہے، وہ ابھی تک صدمے میں ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔”