FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

وزیراعظم حکم دیں، ہم واپس لینے کا وقت بھی نہیں دیں گے‘، ظفر حجازی نے عبدالقدیر خان اور جونیجو کا تاریخی مکالمہ سنا دیا

اسلام آباد: سابق چیئرمین ایف بی آر ظفر حجازی نے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کے درمیان ہونے والا ایک تاریخی مکالمہ شیئر کر دیا ہے۔ حجازی کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے جونیجو کو مکمل بریفنگ دی تھی۔

ظفر حجازی نے ایک نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر صاحب نے کہا: ’’وزیراعظم صاحب! آپ حکم کریں، ہم آپ کو حکم واپس لینے کا وقت بھی نہیں دیں گے‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ الفاظ اس وقت کہے گئے جب قوم کو دفاعی لحاظ سے خودمختار بنانے کا خواب حقیقت میں بدلا جا رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد خان جونیجو کی آنکھوں میں اس موقع پر خوشی اور اعتماد کے آنسو تھے۔ اس واقعے نے نہ صرف پاکستان کی دفاعی تاریخ میں ایک اہم باب کا اضافہ کیا بلکہ قومی جذبے کی حقیقی جھلک بھی دکھائی۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »