FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

بھارتی سائبر حملوں کا خطرہ، کابینہ ڈویژن نے حساس اداروں کو خبردار کر دیا

بھارتی سائبر حملوں کا خطرہ، کابینہ ڈویژن نے حساس اداروں کو خبردار کر دیا

بھارتی سائبر حملوں کا خطرہ، کابینہ ڈویژن نے حساس اداروں کو خبردار کر دیا

کابینہ ڈویژن نے ملک کے حساس اداروں، سرکاری دفاتر اور اہم انفراسٹرکچر کو بھارتی سائبر حملوں کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر ایک اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارت سے منسلک سائبر گروپس پاکستانی ڈیٹا، سسٹمز اور سرکاری انفارمیشن نیٹ ورکس کو ہدف بنا سکتے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ایڈوائزری نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بعض جعلی ای میلز، لنکس، یا سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ذریعے حملوں کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی سائبر سیکیورٹی مضبوط کریں، تمام سسٹمز کو اپڈیٹ رکھیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ کسی بھی مشکوک ای میل یا سافٹ ویئر کو کھولنے سے پہلے تصدیق لازمی کی جائے۔

ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان دشمن عناصر کا ہدف بن سکتا ہے، خاص طور پر اہم سیاسی یا دفاعی مواقع پر، لہٰذا قومی سیکیورٹی کے مفاد میں مکمل احتیاط برتی جائے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »