عمران خان کا پیغام: “پارٹی اور فوج میں اتحاد وقت کی ضرورت ہے”

عمران خان کا پیغام: “پارٹی اور فوج میں اتحاد وقت کی ضرورت ہے”
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں پارٹی اور افواجِ پاکستان کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم چاہتے ہیں کہ ملک اتحاد کی طرف جائے، پارٹی اور فوج میں اتحاد ہونا چاہیے” ۔
بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تھا، لیکن اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کے دروازے کبھی بند نہیں کیے ۔ عمران خان نے کہا، “فوج بھی میری ہے، ملک بھی میرا ہے” ۔
عمران خان نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف افواجِ پاکستان کے فوری اور مؤثر ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قوم کا مورال بلند ہوا ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو اتحاد برقرار رکھنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ۔