پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں، عمران خان

پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں، عمران خان
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ صرف پاکستان کے مفاد میں اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی ذاتی انا آڑے نہیں آئے گی اگر ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے یہ گفتگو ضروری ہو۔
عمران خان نے یہ بیان ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران دیا، جہاں انہوں نے سیاسی ڈیڈ لاک، معیشت کی بگڑتی صورتحال اور عدالتی معاملات پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی مذاکرات کے حامی تھے لیکن اُن کی کوششوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اور تمام اداروں کو ملک کے بہتر مستقبل کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ عمران خان نے یہ بھی باور کروایا کہ اگر کوئی ڈیل کرنی ہوتی تو وہ آج جیل میں نہ ہوتے۔
پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے بھی اس بات کی تائید کی کہ پارٹی قیادت ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے ہر ممکن آپشن پر غور کر رہی ہے، بشرطیکہ وہ آئین و قانون کے دائرے میں ہو۔