نہ جھکیں گے، نہ رکیں گے! عمران خان کا بڑا اعلان، تحریک کیلئے کمر کس لی

نہ جھکیں گے، نہ رکیں گے! عمران خان کا بڑا اعلان، تحریک کیلئے کمر کس لی
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت کو بڑی تحریک کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ چاہے ساری زندگی جیل میں رکھ لیں، میں نہ جھکوں گا اور نہ ہی کسی غیرآئینی ڈیل کا حصہ بنوں گا۔
عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کے دوران کہا کہ آئندہ چند ہفتے فیصلہ کن ہوں گے۔ پارٹی عوام میں نکلے، جدوجہد کو تیز کرے اور عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تحریک انصاف صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے، اور یہ نظریہ کسی دباؤ یا قید سے مرعوب نہیں ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ اگر انصاف نہ ملا تو عوامی تحریک کے ذریعے حق چھینیں گے۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک میں سیاسی بے یقینی کی فضا قائم ہے اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان سخت کشمکش جاری ہے۔