گرمی کا طوفان! محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو خبردار کر دیا، کتنے دن تک جلے گا سورج؟

گرمی کا طوفان! محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو خبردار کر دیا، کتنے دن تک جلے گا سورج؟
محکمہ موسمیات پاکستان (PMD) نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر آئندہ 3 سے 4 روز تک برقرار رہے گی۔ بالائی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں یہ اضافہ 4 سے 6 ڈگری تک ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، 15 سے 19 مئی کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 15 سے 20 مئی تک درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جیسے کہ دھوپ میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں، اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں۔