FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

عید سے قبل عمران خان کی رہائی کی امید: بیرسٹر گوہر کا بیان

عید سے قبل عمران خان کی رہائی کی امید: بیرسٹر گوہر کا بیان

عید سے قبل عمران خان کی رہائی کی امید: بیرسٹر گوہر کا بیان

عید سے قبل عمران خان کی رہائی کی امید: بیرسٹر گوہر کا بیان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے امید ظاہر کی ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان عید سے پہلے رہا ہو جائیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “مجھے امید ہے کہ کیس فکس ہو جائے گا اور بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے” ۔

بیرسٹر گوہر نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور قیادت پر اعتماد کریں۔ انہوں نے کہا کہ “ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے دھرنے اور احتجاج بھی کیے، ہم اسمبلی میں بھی بات کر رہے ہیں” ۔

انہوں نے مزید کہا کہ “کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا کہ عمران خان نے دو سال جیل میں کیوں گزارے” ۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ “ہماری کوششوں سے بانی پی ٹی آئی خود بھی واقف ہیں، جو کچھ کر رہے ہیں ان کے مشورے سے ہی کر رہے ہیں” ۔

انہوں نے کہا کہ “ہم کوشش کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں”

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »