دشمن کو ہمیشہ منہ توڑ جواب ملا، تاریخ گواہ ہے: آرمی چیف کا دو ٹوک اعلان

دشمن کو ہمیشہ منہ توڑ جواب ملا، تاریخ گواہ ہے: آرمی چیف کا دو ٹوک اعلان
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ تاریخ نے بارہا ثابت کیا ہے کہ افواجِ پاکستان اور قوم نے ہر جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن اگر کوئی دشمن جارحیت کی غلطی کرے گا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی مادرِ وطن کے دفاع کے لیے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی کسی قسم کی مہم جوئی یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دفاع وطن کیلئے ہر وقت تیار ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہے۔ آرمی چیف کے اس واضح پیغام سے قوم کو حوصلہ ملا ہے کہ پاکستان نہ صرف تیار ہے بلکہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔