حکومت کا بڑا یوٹرن: سولر سسٹم صارفین کیلئے نئی مشکلات کھڑی

حکومت کا بڑا یوٹرن: سولر سسٹم صارفین کیلئے نئی مشکلات کھڑی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و ضوابط تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد نیٹ میٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ یہ اقدامات صارفین کے لیے اضافی بوجھ کا سبب بن سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اضافی بجلی کی خریداری کی قیمت 27 روپے سے کم کرکے 10 روپے فی یونٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ نیٹ میٹرنگ معاہدوں کی مدت کو صرف 5 سال تک محدود کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے لاکھوں صارفین براہ راست متاثر ہوں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اگرچہ سولر پالیسی میں کسی بڑی تبدیلی کی تردید کی ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے سولر کے فروغ میں واضح رکاوٹ پیدا ہوگی۔ نیٹ میٹرنگ کے نرخ کم ہونے سے صارفین کو اپنی اضافی پیداوار کے مناسب نرخ نہیں مل سکیں گے۔
مزید برآں، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پالیسی میں حتمی تبدیلی سے قبل تمام فریقین سے مشاورت کی جائے گی تاکہ ردعمل کا جائزہ لیا جا سکے۔