تنخواہ داروں کیلئے بڑی خوشخبری! حکومت بجٹ میں ریلیف دینے کو تیار

تنخواہ داروں کیلئے بڑی خوشخبری! حکومت بجٹ میں ریلیف دینے کو تیار
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا عندیہ دیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث بجٹ اہداف کے لحاظ سے مشکل ہوگا، تاہم تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی تجاویز زیر غور ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ نئے بجٹ 2025-26 سمیت طویل مدتی ٹیکس پالیسی کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔