زیادہ سختی نہ کریں، ساس بھی کبھی بہو تھی’ – 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیش رفت

زیادہ سختی نہ کریں، ساس بھی کبھی بہو تھی’ – 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیش رفت
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار ملزم کو ضمانت دے دی۔ عدالت میں پیشی کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کے موکل کو بے گناہ ہونے کے باوجود سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
جج نے ریمارکس دیے: “زیادہ سختی نہ کریں، ساس بھی کبھی بہو تھی”، اور اس کے بعد ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دیا۔ یہ جملہ نہ صرف عدالت میں موجود افراد کو چونکا گیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا۔
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو جناح ہاؤس لاہور پر حملے کے بعد درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن پر حساس تنصیبات کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ یہ فیصلہ ان مقدمات میں نرمی کے امکانات کی طرف ایک اہم اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔