FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

معروف ٹک ٹاکر ’تھل کی شہزادی‘ غیرت کے نام پر قتل، قریبی رشتہ دار گرفتار

خوشاب کے علاقے نورپور تھل میں سوشل میڈیا پر مشہور ٹک ٹاکر اقرا عرف ’تھل کی شہزادی‘ کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، لڑکی کو اس کے کزن نے اس وقت گولی مار دی جب گھر میں اس کے سوشل میڈیا ویڈیوز پر جھگڑا ہوا۔ اقرا موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق، اقرا سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے مقبول ہو چکی تھی، جس پر خاندان کے کچھ افراد ناخوش تھے۔ اس واقعے نے ملک بھر میں سوشل میڈیا صارفین اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو افسردہ کر دیا ہے، اور ایک بار پھر غیرت کے نام پر قتل کے خلاف سخت قانون سازی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »