دشمن کو کرارا جواب! آرمی چیف نے پاکستانی میڈیا کو سراہا: “ہم نے کچھ نہیں چھپایا، حقیقت بتائی”

دشمن کو کرارا جواب! آرمی چیف نے پاکستانی میڈیا کو سراہا: “ہم نے کچھ نہیں چھپایا، حقیقت بتائی”
اسلام آباد: یومِ تشکر کی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، ہم نے کچھ نہیں چھپایا، حقیقت بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا، جو اسے یاد رہے گا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، اور میڈیا کا کردار اس میں قابلِ تحسین رہا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ذمہ دارانہ رویہ اپنایا اور بھارتی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا۔
یاد رہے کہ معرکۂ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں یومِ تشکر منایا گیا، جس میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔