FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

بجٹ 2025-26: 200 سے 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے خصوصی رعایت کی تجویز

اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2025-26 کی تیاریوں کے دوران، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ 200 سے 300 یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں خصوصی رعایت فراہم کرے۔

کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار نے اجلاس کے دوران کہا کہ بجٹ تجاویز میں حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ 200 سے 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو رعایت فراہم کرے۔

اس سے قبل، 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی 2024 میں 50 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔

اب، 200 سے 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بھی رعایت کی تجویز دی گئی ہے، تاکہ متوسط طبقے کو مہنگائی کے بوجھ سے کچھ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »