FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ متوقع: عوام کیلئے مزید مالی بوجھ

بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ متوقع: عوام کیلئے مزید مالی بوجھ

بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ متوقع: عوام کیلئے مزید مالی بوجھ

بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ متوقع: عوام کیلئے مزید مالی بوجھ

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت عوام کو مزید مالی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق، یکم جولائی 2025 سے بجلی ٹیرف کی سالانہ ری بیسنگ کی جائے گی، جبکہ گیس ٹیرف میں یکم جولائی 2025 اور 15 فروری 2026 کو ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ اس کے علاوہ، پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

گردشی قرضے کی ادائیگی کے لیے حکومت بینکوں سے 1252 ارب روپے قرض لے گی، جو اگلے 6 سالوں میں بجلی صارفین سے وصول کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے بجلی کے بلوں میں 10 فیصد ڈیبٹ سروس سرچارج شامل کیا جائے گا ۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی اور گیس پر سبسڈی میں کمی کی جائے گی، اور صرف ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی ۔

یہ اقدامات حکومت کے اس ہدف کا حصہ ہیں جس کے تحت 2031 تک گردشی قرضے کو صفر پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نیپرا سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کا بروقت اطلاق یقینی بنائے گا، جبکہ بیس ٹیرف اور ریونیو میں پایا جانے والا خلا ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

یہ فیصلے عوام کے لیے مزید مالی دباؤ کا باعث بن سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مہنگائی اور معاشی مشکلات پہلے ہی عوام کو متاثر کر رہی ہیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »