عیدالاضحیٰ 7 جون کو متوقع: ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کا امکان

عیدالاضحیٰ 7 جون کو متوقع: ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کا امکان
ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کے مطابق، پاکستان میں ذوالحج کا چاند 28 مئی 2025 کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی، جو رؤیت کے لیے ناکافی ہے۔ تاہم، 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی، جو رؤیت کے لیے موزوں ہے۔ اس پیش گوئی کی بنیاد پر، عیدالاضحیٰ 7 جون 2025 کو منائے جانے کا قومی امکان ہے۔ تاہم، عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔